مناتو کے اُرور جنگل میں باراتی اسکارپیو حادثے کا شکار، چار ہلاک

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پلامو، 24 اکتوبر:پلامو ضلع کے مناتو بلاک کے اُرور جنگل میں بدھ کی رات شادی کی بارات کے لیے جا رہی ایک اسکارپیو حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں چار افراد کی موت ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج نرمل اوراوں اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے میدینی نگر صدر اسپتال بھیج دیا۔
شادی کی بارات بہار کے گیا ضلع کے چھکربندھا گاؤں سے لیسلی گنج جا رہی تھی۔ مرنے والوں میں دولہے کے رشتہ دار جاوید انصاری، یاسین انصاری اور دو دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مستقیم انصاری کا بھی انتقال ہو چکا ہے۔ اس حادثے میں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ایم آر ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد متوفی کے لواحقین ڈالٹن گنج پہنچ گئے ہیں۔