میڈیکل کالج کیمپس میں ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے طالب علم کی لاش ملی

تاثیر  ۶  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شاہجہاں پور، 06 اکتوبر: یوپی کے شاہجہاں پور ضلع کے تلہار تھانہ علاقے میں واقع میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے طالب علم کی لاش اتوار کو میڈیکل کالج کے احاطے میں مشتبہ حالات میں پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے اورموقع کا معائنہ کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ایس نے بتایا کہ گورکھپور کا رہنے والا کشاگرا پرتاپ سنگھ (25) شاہجہاں پور کے تلہار تھانہ علاقے میں لکھنؤ دہلی نیشنل ہائی وے پر واقع ورون ارجن میڈیکل کالج کا ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ اتوار کی صبح اس کی لاش ہاسٹل کے پیچھے پڑی ہوئی ملی۔