تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھج، 25 اکتوبر: ممبئی سے کنڈلا آنے والے اسپائس جیٹ ایئرلائن کے طیارے کو جمعہ کو بم کی دھمکی ملی ہے۔ اسپائس جیٹ ایئر لائنز کے اکاؤنٹ پر ممبئی کنڈلا فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد، مختلف تحقیقاتی اور سیکورٹی ایجنسیوں بشمول کچ ایسٹ پولیس نے کنڈلا ایئرپورٹ پر تحقیقات کی ہیں۔
کنڈلا ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق اسپائس جیٹ کے ایکس اکاؤنٹ پر بم کی دھمکی کے بعد کمپنی نے ایئرپورٹ اتھارٹی کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دی گئی۔ ہوائی اڈے پر طیارہ پہنچنے سے پہلے ہی تمام سیکورٹی اور تفتیشی ایجنسیاں کنڈلا ہوائی اڈے پر پہنچ گئیں۔ طیارہ کنڈلا ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد مسافروں اور ان کے سامان کی اسکریننگ کی گئی۔ تفتیش میں کوئی مشکوک چیز نہ ملنے پر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔