بہادر جوانوں نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں شاندار کام کیا: وزیر اعلی یوگی

تاثیر  20  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 21 اکتوبر:پولیس یادگاری دن کا 21 اکتوبر پیر کے روز ریزرو پولیس لائنز میں انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہدا کے لواحقین کو عزت افزائی بھی کی ۔ اس سے قبل انہوں نے پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکار انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنا کام کرتے ہیں۔ ہمارے بہادرجوانوں نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں شاندار کام کیا۔ اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے تقریباً 1618 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ 17 پولیس اہلکار وں کی جان گئی ۔ 61 مافیاوں کو سزائیں دلائی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ کا ماحول دیا گیا ہے۔ ریاست میں 11.73 لاکھ سی سی ٹی وی لگائے گئے ۔ 2.68 لاکھ کلومیٹر پیدل گشت کی گئی۔ جرائم پر قابو پانے، امن و امان کی بہتری کے ساتھ ساتھ خواتین کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ 115 شہید اہلکاروں کو 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جا رہی ہے۔