برکس کانفرنس: دعوت قبول کرنے پر انتونیو گوتریس یوکرینی تنقید کی زد میں

تاثیر  21  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کیف،22اکتوبر:یوکرین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خلاف سخت غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس کی وجہ گوتریس کو ‘ برکس کانفرنس ‘ میں شرکت کے لیے روسی صدر پوتین کی دعوت قبول کرنا بنا ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے اس غم و غصے کا اظہار پیر کے روز کیا ہے۔انہیں گلہ ہے کہ اس سے قبل یوکرین بارے امن کانفرنس سے گوتریس نے خود کو دور رکھنے کی کوشش کی تھی۔وزارت خارجہ یوکرین نے ‘ ایکس’ پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سوئٹزرلینڈ میں ‘ یوکرین کے لیے امن کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اب روس کے صدر جوکہ جنگی مجرم ہیں ان کی طرف سے دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ ان کی طرف سے ایک غلط انتخاب ہے۔ جو امن کے ‘ کاز’ کے بالکل حق میں نہیں ہے۔ ‘ یہ امن کانفرنس سوئٹزرلینڈ میں ماہ جون میں ہوئی تھی۔