بس کے انجن میں پھنسے بائک کو ایک کیلو میٹر تک گھسیٹا رہا بس ڈرائیور بائک مکینک زخمی

تاثیر  ۹  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے این ایچ 27 سڑک پر تیلیا پوکھر چوک کے قریب مظفر پور سے دربھنگہ کی جانب جا رہی شاہی ترپتی بس نے بائک سوار کو ٹکڑ مار دی بائک سوار بھراٹھی پنچایت کے منیہاس گاؤں باشندہ دنیش بیٹھا کے بیٹے روہت کمار 22 سالہ زخمی ہوگئے نوجوان چوک سے آگے ہائی وے سڑک کنارے مکینک کا کام کرتا ہے جو اپنے گھر سے دوکان جا رہا تھا اسی اثناء میں بس کے نیچے حصے کے انجن میں مین سڑک پر بائک پھنس کر ایک کیلو میٹر تک بس کا ڈرائیور گھسیٹا رہا سمری چوک پر لوگوں کی نظر بھاگ رہے بس کے نیچے والے حصے سے نکل رہی چنگاری پر پری تو سبھی لگوں نے بس کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور بس کو اور تیز کرنے پر مقامی لوگوں نے پیچھا کر سمری پٹرول پمپ کے قریب اوور ٹیک کر بس کو زبردستی روکا بس کا ڈرائیور اتر کر بھاگ نے میں کامیاب رہا واقعیہ بدھ کی شام کی ہے بتایا جاتا ہے کہ بائک سوار کو بس کے سائڈ سے ٹکڑ لگنے کے بعد تیلیاں پوکھر چوک پر سڑک سے نیچے پھینکا گیا مقامی لوگوں نے اسے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا بائک سوار کو معمولی چوٹیں آئی ہے بتایا جاتا ہے کہ شاہی ترپتی بس مسافر کو لیکر دربھنگہ سے پٹنہ شام 6 بجے جا رہی بس کے نیچے حصے میں تباہ شدہ بائک کافی مشقت کے بعد بھی باہر نہیں نکالا جا سکا تب ریکوری وین کی مدد سے بس کو ٹرچا کر نے پر نیچے سے نکالا گیا سمری تھانہ کی پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے بس پر سوار مسافر کو دوسری گاڑی سے پر بیٹھا دیا گیا