بہار کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

تاثیر  28  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 اکتوبر: موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق آسام اور اس کے آس پاس میں طوفان کا اثر جاری ہے، جس کی وجہ سے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مشرقی اور شمال مشرقی ہوائیں پانچ سے دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی۔ موسم ٹھنڈا رہے گا۔ دیہی اور ندی والے علاقوں میں لوگ دیگر مقامات کی نسبت زیادہ سردی محسوس کریں گے۔
دیوالی تک موسم کا مزاج یسا ہی رہے گا۔ بادلوں کی نقل و حرکت کے ساتھ ریاست میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش اور بوندا باندی ہوگی۔ شمالی بہار کے مقابلے پٹنہ سمیت جنوبی علاقوں میں موسم میں تبدیلی آئے گی۔