تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 21 اکتوبر 2024، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سمراٹ اشوک کنونشن سنٹر میں واقع باپو آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں 1239 نئے تقرر ہو نے والے پولیس سب انسپکٹر کو تقرری نامہ سونپا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے نئے تقرر ہونے والی پولیس سب انسپکٹرز محترمہ مدھو کشیپ، مسٹر گوتم کمار، محترمہ شوبھا رانی، محترمہ لاڈلی کماری، شیویش کمار جھا، محترمہ کومل کماری، محترمہ رینا کماری اور محترمہ روشنی کماری کو علامتی طور پرتقرری لیٹر دیا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام کا شمع روشن کرکے افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے تقرری نامے کی تقسیم کے پروگرام میں 1239 نئے تعینات ہونے والے پولیس سب انسپکٹرز کو تقرری لیٹردیے جارہے ہیں۔ میں تمام نو تقرر پولیس سب انسپکٹرز کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے اس خصوصی تقریب میں شرکت کرکے بہت خوش ہورہی ہے ۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نئے تقرر ہونے والے 1239 پولیس سب انسپکٹرز میں سے 442 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آج کے پروگرام میں نئے تقرر ہونے والے پولیس سب انسپکٹرز کے والدین بھی موجود ہیں میں ان کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔