وزیر اعلیٰ نے چھٹھ مہاپرو 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گنگا گھاٹوں کا معائنہ کیا

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 اکتوبر : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے چھٹھ 2024 کے پیش نظر آج چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیمر کے ذریعے ناصری گنج گھاٹ سے کنگن گھاٹ تک گنگا کے مختلف گھاٹوں کا جائزہ لیا۔
چھٹھ گھاٹ کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ چھٹھ تہوار کی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے باقاعدگی سے چھٹھ گھاٹ آتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بھی وہ یہاں چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کرنے آئے ہیں۔ چھٹھ کے ورتیوں کے لیے تمام انتظامات اچھے طریقے سے کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں پوجا کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چھٹھ ورتیوں کو گھاٹ کے کنارے پوجا کرنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام انتظامات اچھے طریقے سے کئے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گھاٹوں کی صفائی ، حفاظت کے سلسلے میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔