تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 10 اکتوبر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار ا?ج نوراتری کی مہا اشٹمی کے دن ماں شیتلا دیوی ، ماں بڑی پٹن دیوی اور ماں چھوٹی پٹن دیوی سے ریاست کی خوشی ، امن ، خوشحالی اور ترقی کی خواہش کی۔ موقع پر وزیر اعلیٰ نے بڑی پٹن دیوی مندر کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے معروف گنج میں واقع بڑی دیوی جی اور دلہٹا دیوی اور دیوی بھگوتی درگا کی پوجا کی۔ معروف گنج مارواڑی سیوا سمیتی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پاگ اور نشانی پیش کیا۔وزیر اعلیٰ اگم کنواں میں واقع شیتلا ماتا مندر پہنچے، انہوں نے خصوصی اسکیم آئٹم ‘ چیف منسٹر ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم ‘ کے تحت قدیم ورثے کے مقام شیتلا مندر اگم کنواں احاطے کی چہار دیواری کے کاموں کا افتتاح کیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اگم کنواں میں واقع شیتل ماتا مندر میں پوجا کی۔ وزیر اعلیٰ نے پٹنہ سیٹی میں واقع بڑی پٹن دیوی مندر اور چھوٹی پٹن دیوی مندر کا بھی دورہ کیا اور پوجا کی۔ پجاریوں نے منتروں کے جاپ کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رسم پوجا کی۔ا?بی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری کے ساتھ منتظمین ، دیگر معززین اور عقیدت مند پوجا کے دوران موجود تھے۔