تاثیر ۷ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 07 اکتوبر::وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں ماؤس کلک کرکے دیہی ترقیات محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت 1650 کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم مستفید ہونے والوں کے کھاتوں میں منتقل کیا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے ستت جیویکوپارجن منصوبہ کے تحت 34 ہزار مستفیدین کو 113 کروڑ روپے کی رقم منتقل کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 5 اگست 2018 کو ستت جیویکوپارجن منصوبہ کا ا?غاز کیا تھا۔ دیسی شراب اور تاڑی پیداوارکی فروخت میں روایتی طور سے منسلک انتہائی غریب کنبوں، ایس سی ایس ٹی اور دیگر برادریوں سے نشانزد انتہائی غریب خاندانوں کواس منصوبہ کا فائدہ دیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا کے تحت 48 ہزار 500 سیلف ہیلپ گروپس کو کمیونٹی سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر 400 کروڑ روپے منتقل کئے۔ ساتھ ہی جیویکا کے تحت 537 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بینک قرض کی رقم بھی مختلف بینکوں کے ذریعے 15 ہزار 314 روپے منتقل کیے گئے۔ جیویکا پراجیکٹ کے تحت سیلف ہیلپ گروپس کو بینک سے قرض کی پونجی فراہم کرائی جاتی ہے، جس کا استعمال گروپ سے وابستہ خواتین ممبران مختلف قسم کے خود روزگار کے لیے استعمال کرتی ہیں۔