وزیر اعلیٰ نے بختیار پور کالی مندر (مہارانی استھان) کی  کی تزئین کاری کی نقاب کشائی کی

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 اکتوبر::وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ضلع کے بختیار پور میں واقع کالی مندر (مہارانی استھان) کی تزئین اورجدید کاری کانام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے کالی مندر میں پوجا کی اور ریاست کی خوشی، امن وسلامتی کے لیے دعا کی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ مشہور کالی مندر تقریباً دو سو سال قبل قائم ہوا تھا۔ مندر کا پورانیک نام مہارانی استھان، بختیار پور ہے۔ مندر میں کالی ماں کی مورتی کے ساتھ ساتھ ماں درگا کے نو روپوں کی مورتیاں بھی نصب ہیں اور اسی مندر میں دیگر دیوی دیوتاو?ں کی مورتیاں بھی نصب ہیں۔ اس قدیم مندر کی تزئین و جدید کاری مقامی لوگوں اور عقیدت مندوں کے ذریعہ تقریباً دو سالوں میں کرایا گیا ہے۔ اس کے تحت مندر کے ڈھانچے کی مضبوطی، پتھر اور ٹائلوں کا کام، گیٹ کی تعمیر، پینٹنگ، لائٹنگ وغیرہ کا کام کیا گیا ہے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بختیار پور کالی مندر سے متصل رادھا کرشنا مندر میں بھی پوجا کی۔