تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 3 اکتوبر: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے دہشت گردوں کی تلاش میں جاری سیکورٹی فورسز کی کارروائی بالآخر ایک بڑے تصادم میں تبدیل ہو گئی ہے۔ چھاترو کے جنگلات میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور علاقے میں پہلے سے ہی مشترکہ فورسز کی اضافی نفری تعینات ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی چھاترو کے جنگلات میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین ایک تصادم ہوا تھا، جس میں فوج کے دو جوان شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد دہشت گرد حملہ کرکے گھنے جنگلات میں فرار ہوگئے تھے۔ اس دوران دو مختصر جھڑپیں بھی ہوئیں، مگر دہشت گرد ابھی تک جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔