مغربی بنگال کے بیر بھوم میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، پانچ مزدور ہلاک، کئی شدید زخمی

تاثیر  ۷  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 07 اکتوبر: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے خیاراشول بلاک کے تحت لوک پور تھانہ علاقے کے بھادولیا گاؤں میں پیر کو کوئلے کی کان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ گنگارام چک مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایم پی ایل) کی کوئلہ کان میں دھماکے سے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے پیش نظر ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حادثے کے بعد کان میں موجود افسران اور اعلیٰ انتظامیہ کے ملازمین موقع سے فرار ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں بری طرح مسخ ہو گئی ہیں۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور باقی لوگوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔