روٹری کلب کنکرباغ کے زیر اہتمام حفظان صحت پر بیداری پروگرام کا انعقاد

تاثیر  ۳  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،03 اکتوبر (پریس ریلیز)  روٹری کلب آف پٹنہ کنکرباغ کے ذریعہ 3 اکتوبر 2024 کو میلینیئم ورلڈ اسکول، جگن پورہ، پٹنہ میں نوعمر لڑکیوں کی ذاتی صحت اور حفظان صحت پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروجیکٹ کمیٹی میں روٹیرین ڈاکٹر انیتا کماری (صدر)، روٹیرین ڈاکٹر دیپتی سہائے، سابق صدر (ممبر-کنوینر) اور روٹیرین ڈاکٹر سشما کماری (ممبر) شامل تھیں۔ اس پروگرام میں 120 طالبات نے حصہ لیا۔اس پروگرام کے مقررین روٹیرین ڈاکٹر انیتا کماری (آنکولوجسٹ) اور ڈاکٹر کرن شرن (اطفال کے ماہر) تھے۔ کلب کے صدر روٹیرین راج کشور سنگھ نے اپنے افتتاحی خطاب میں اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کے انعقاد میں پرنسپل کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔سابق صدر روٹیرین ڈاکٹر دیپتی سہائے (کنوینر) نے پروجیکٹ کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ سیشن کے اختتام پر اسکول کی بچیوں میں تقسیم کے لیے سینٹری پیڈز اسکول کے حوالے کیے گئے۔ کلب نے اسکول کی پرنسپل مسز میتھالی مکھرجی اور مقررین کو یادگاری نشانات دے کر اعزاز سے نوازا۔ اسکول انتظامیہ نے مقررین اور کلب ممبران کو گلدستے اور تحائف بھی پیش کئے۔اس تقریب میں پی ڈی جی روٹیرین ڈاکٹر راکیش پرساد، صدر منتخب روٹیرین اجیت کمار سنہا، سابق صدر روٹیرین مدھو پرکاش، اور روٹیرین سشما کماری نے بھی شرکت کی۔ کیرئیر کونسلنگ پر ایک اور پروگرام اگلے ماہ منعقد کیا جائے گا۔