تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے ریاستی صدر ویریندر سچدیوا آج آئی ٹی او چھٹھ گھاٹ پہنچے اور دہلی میں جمنا کی آلودگی پر عام آدمی پارٹی (آپ) کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے احتجاجاً جمنا میں ڈبکی بھی لگائی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہلی حکومت نے جمنا کی صفائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے 2025 کے انتخابات سے پہلے جمنا کو صاف کرنے اور جمنا کوڈبکی لگانے کے قابل بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ دہلی کے لوگ ان کے وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔