دیہی علاقوں کی ترقی ریاستی حکومت کی اولین ترجیح: ادے پرتاپ سنگھ

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 27 اکتوبر:وزیراسکولی تعلیم اور ٹرانسپورٹ ادے پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ریاست میں تیز رفتار ترقی نے دیہی معیشت کو مضبوط کیا ہے۔ اب ریاست کے ہر گاوں کو پکی سڑکیں فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اسکولی تعلیم سنگھ نرسنگھ پور ضلع کے گرام پنچایت چندن کھیڑا میں منعقدہ افتتاحی اور بھومی پوجن پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اسکولی تعلیم سنگھ نے ڈنگہا گاوں میں پنچایت کی عمارت کی تعمیر کے لیے 30 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت کی عمارت کی تعمیر کے ساتھ ہی اب گاؤں والوں کے کام آسان طریقے سے ہونے لگیں گے۔