تاثیر 29 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام) سماجی فلاحی تنظیم نفیسہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (پٹنہ) کی ٹیم نے منگل کے روز ضلع کے کرت پور بلاک حلقہ کے جمال پور گاؤں میں سیلاب سے ہوئے متاثرین لوگوں کے درمیان راشن کیٹ تقسیم کیا تنظیم کے سربراہان نے بتایا کہ تنظیم ہمیشہ اس طرح کے کام کرتی ہے اور پٹنہ واقع پی ایم سی ایچ میں پورے سال مریضوں اور انکے تیمارداری میں موجود افراد کے درمیان لنگر کا کھانا بانٹنے کا کام تقریباً دس سالوں سے کر رہی ہے نفیسہ ٹرسٹ کے بانی محمد تنویر خان نے پورے سال جمال پور میں سیلاب متاثرین کے درمیان کام کر نے کا عہد کیا ہے جس کا انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا سردی کے موسم میں کمبل اور سردی کے کپڑے کا انتظام اور رمضان میں راشن اور عید کیلۓ نۓ کپڑوں کا انتظام کرنے کا بھی ارادہ ہے ان کے ساتھ راجد اقلیتی سیل اور ٹیچر سیل بہار کے جنرل سکریٹری خلیق الزماں خان بھی تقسیم کاری کے عمل میں موجود تھے ان کے علاوہ ثقیب احمد قدوائی،سابق مکھیا غیاث الدین،راجن کمار اور جنا اطہرصاحب (سنگرام) بھی تقسیم کاری کے عمل میں پیش پیش رہے.