تاثیر 26 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 26اکتوبر: گوبر کو اب تک صرف کھاد اور اپلے بنانے کے لئے میں استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب گائے کے گوبر کی افادیت پوری دنیا میں ثابت ہوچکی ہے۔ اب گائے کے گوبر سے بنے پوجا کا سامان بھی ملک بھر میں استعمال ہو رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جے پور کے متھراوالا گاؤں کی خواتین گزشتہ آٹھ سالوں سے گائے کے گوبر سے دیئے بنا رہی ہیں۔
یہ دیئے جے پور کے متھراوالا گوشالا میں گائے کے گوبر سے تیار کیے جا رہے ہیں۔ چیتناگرام سنستھان کی صدر ویبھا اگروال نے بتایا کہ گرو جی پنڈت شری رام آچاریہ جی کے سو اصولوں میں سے ہم نے خود انحصاری کا انتخاب کیا، جس کے نتیجے میں یہ دیئے چیتنا گرام سنستھان کے ذریعے بنائے جا رہے ہیں۔ یہ متھرا والا گاؤں کی خواتین کی روزی روٹی کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے اور خواتین اس کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔