ڈی ایم اور ایس پی ارریہ ضلع ہیڈکوارٹر اور آر ایس کے مختلف درگا مندروں کا جائزہ لیا۔

تاثیر  ۹  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈی ایم شری انیل کمار نے سول ایس ڈی او اور سبڈیویژنل افسران کو امن امان کی بحالی کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع مجسٹریٹ مسٹر انیل کمار اور پولس سپرنٹنڈنٹ ارریہ، مسٹر امیت رنجن نے کل شام کو  مشترکہ طور پر درگا پوجا کے موقع پر ضلع ہیڈ کوارٹر اور ارریہ آر ایس میں واقع مختلف درگا مندروں پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے تمام پوجا کمیٹیوں کو، بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری تیاری کرنے اور پوجا پنڈال کے داخلی اور خارجی دروازوں کے لئے مناسب انتظامات کرنے کے سلسلے میں کئی ضروری ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ سب ڈویژنل آفیسر ارریہ اور سب ڈویژنل پولس آفیسر ارریہ کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے امن و امان کی برقراری کے سلسلے میں تمام ضروری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر ارریہ سب ڈویژنل پولس آفیسر ارریہ، ضلع پنچایت راج آفیسر ارریہ، سینئر ڈپٹی کلکٹر ارریہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر سوشل سیکورٹی سیل اور متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔