ہر پانچ سال بعد اساتذہ کا کیا جائے گاتبادلہ

تاثیر  ۷  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 07 اکتوبر: حکومت بہار کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کا ہر پانچ سال بعد تبادلہ کیا جائے گا۔ نتیش حکومت نے پیر کے روز اساتذہ کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت ہر پانچ سال بعد اساتذہ کا تبادلہ کیا جائے گا۔ حالانکہ معذور یا بیمار اساتذہ کے مسئلے کے پیش نظر ٹرانسفر پانچ سال سے پہلے بھی کیا جا سکتا ہے۔وزیر تعلیم سنیل کمار نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ نئی پالیسی کے تحت تمام بی پی ایس سی سے مقرر کردہ اساتذہ، قابلیت امتحان پاس اور پرانے پے اسکیل ، ہر پانچ سال بعد ٹرانسفر کیے جائیں گے۔ اساتذہ کو ٹرانسفر کے لیے 10 آ پشنز دیے جائیں گے اور یہ سارا عمل آن لائن ہوگا۔ ایسے اساتذہ جو جسمانی معذوری یا سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوں انہیں ترجیح دی جائے گی اور ان کا اس سے قبل تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پالیسی میں میاں بیوی کی ایک ہی اسکول میں پوسٹنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔سنیل کمار نے کہا کہ حکومت کی اس نئی پالیسی کے تحت شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے سافٹ ویئر پر مبنی ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی جائے گی۔ اس کے لیے محکمہ ایک خصوصی سافٹ ویئر تیار کر رہا ہے۔ آسامیوں کا حساب حق تعلیم قانون، طلبہ اور اساتذہ کے تناسب، بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی 10 سے 30 فیصد کے تناسب سے ہوگی۔ اس میں 10 ریگولر اساتذہ، بلدیاتی اداروں کے ذریعہ مقرر کردہ 30 اساتذہ، کوالیفائنگ امتحان پاس کرنے والے 30 اساتذہ اور بی پی ایس سی کے ذریعہ مقرر کردہ 30 فیصد اساتذہ شامل ہوں گے۔ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کام کی کارکردگی کے آرڈر کی بنیاد پر کی جائے گی