تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کوکراجھار (آسام)، 14 اکتوبر: آسام کے کوکراجھار ضلع کے تحت پربت جھورا میں واقع روپسی ہوائی اڈے پر فضائی خدمات دوبارہ شروع ہوں گی، جو تقریباً ایک سال سے بند ہے۔ 17 نومبر سے الائنس ایئرنامی ہوائی جہاز روپسی سے گوہاٹی اور کولکاتا کے لئے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرے گا۔فلائی بگ ایئر لائن نے اڑان اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے بنائے گئے روپسی ہوائی اڈے سے مسافروں کی خدمات شروع کی تھیں لیکن فلائٹ آپریشن گزشتہ سال 8 نومبر سے بند ہو گئی تھی۔ مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے احتجاج اور کوکراجھار کے رکن پارلیمنٹ جینت بسومتاری کی طرف سے روپسی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے مطالبے کے بعد، حکومت نے ایک بار پھر روپسی ہوائی اڈے سے مسافر پروازوں کی نقل و حرکت کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔معلومات کے مطابق، کوکراجھار کے ایم پی جینت بسومتاری تمام مسائل کا جائیزہ لینے کے لیے روپسی ہوائی اڈے پر پہنچے اور ہوائی اڈے کے تمام سطحوں کے بارے میں معلومات لینے کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کے عملے سے بات چیت کی۔