نان پور اور بکھرا بلاک کے درجنوں گاؤں میں سیلاب سے اب بھی بھیانک تباہی جاری

تاثیر  ۳  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی ( مظفر عالم)
سیتا مڑھی ضلع کی  نان پور اور بکھرا بلاک کے درجنوں گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچائی دی ہے معلوم ہو کہ
 باگمتی پشتہ ٹوٹنے سے بیلسنڈ اور رونی سیدپور بلاک کے درجنوں گاؤں میں بھیانک تباہی ابھی  بھی مچی ہوئی ہے ضلع افسران کا دورہ جاری ہے اور  راحت کا کام سیلاب زدہ کے لئے جاری ہے وہیں نان پور بلاک کے مدنی پور، پنڈول، منیاڈیہ، رودولی ،بتھولی، حسن پور، فیض پور کے علاوہ اور دیگر گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے وہیں بکھرا بلاک کے پوکھریرا شریف ،بالاساتھ گاؤں اور بازار، بلوہا، بنول، دھرم پور،چھوٹی اور بڑی، چکوتی، ٹھرواٹ، کے علاوہ اور دیگر گاؤں میں بانی لوگوں کا جینا مشکِل کر دیا ہے، پنڈول بزرگ پنچایت کے مکھیا  ضیاء اللہ نے کہا کہ میرے پنچایت میں تین جگہوں پر سیلاب زدہ کے لئے کچن کا انتظام کیا گیا ہے جہاں لگ بھگ 900 لوگوں کو فائدہ ہوگا، مکھیا ضیاء اللہ نے کہا کہ میرے پنچایت کے 400 سے زیادہ گھروں میں پانی داخل ہے ، جانوروں کے کھانے کے لئے اس وقت ضلع انتظامیہ کو انتظام کرنے کی ضرورت ہے، اُنہوں نے کہا کہ پورے پنچایت کے اندر کسان کی فصل برباد ہو گئی، جو کسانوں کو کافی دقّت کا سامنا کرنا پڑے گا اسلئے کسان کے بنک قرض کو معاف کرنے کی ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے اب تک کسی کو بھی بلاک سے پلاسٹک نہیں دی گئی ہے، وہیں بھیانک سیلاب زدہ علاقوں میں انسانی زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے ساتھ ہی جانوروں کے کھانے پینے کا بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ابتک سیلاب زدگان کے لئے حکومت کی طرف سے کُچھ جگہوں پر راحت کا کام کیا جارہاہے کُچھ جگہوں پر نہیں کوئی قدم  اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے درمیان بھوک مری آگئی ہے، سیلاب زدگان نے نمائندہ کو بتایا کہ سرکار یا ضلع سے کِسی طرح کی مدد نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی ہے سیلاب زدہ کے درجنوں گاؤں کے اندر کھانے پینے کو لوگ ترس رہے ہیں یہاں تک سارے لوگوں کو سر چھپانے کے لئے پلاسٹک بھی نہیں دیا گیا ہے، باج پٹی ممبر اسمبلی دیر رات تک بکھرا بلاک کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور راحت کاری کا جائزہ لیا،
پوپری ایس ڈی او اشتیاق انصاری، نان پور اور بکھرا کے سي او، بی ڈی او سبھی افسران سیلابِ زدہ علاقوں کا دورہ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں