بنگلہ دیش میں وزارت داخلہ کے سابق سینئر اہلکار مصطفی کمال الدین گرفتار

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 24 اکتوبر: بنگلہ دیش میں وزارت داخلہ کے پبلک سیکورٹی ڈویژن کے سابق سینئر سکریٹری مصطفی کمال الدین کو آج چٹاگانگ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر میں یہ اطلاع دی گئی۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی جاسوسی برانچ کے ایڈیشنل کمشنر رضاء الکریم ملک نے مصطفیٰ کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے مصطفی کمال الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔