تاثیر 29 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 10 نومبر کو روہتاس ضلع کا یوم تاسیس کو منانے سے متعلق ایک میٹنگ ضلع کلکٹریٹ سہسرام کے ڈی آر ڈی اے آڈیٹوریم میں ضلع کلکٹر روہتاس مسز ادیتا سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں کئی اہم ہدایات بھی دی گئیں ۔ ضلع کلکٹر نے منی میراتھن کرانے کی ہدایت دی ۔ خصوصی طور پر ریلیز کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جو کہ عام لوگ کرینگے، اسکے علاوہ مشاعرہ پروگرام بھی ہونا ہے، فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد کرنے کی بھی ہدایات ہیں، اس دوران نہ صرف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائینگے بلکہ تمام شعبہ جات کے اسٹالز بھی لگائے جائینگے ۔ ضلع کلکٹر نے عام خواتین کیلئے میوزیکل چیئرز کا بھی اہتمام کرینگی، اس دن سب سے پہلے پربھات پھیری نکالی جائیگی جس کے بعد مقررہ وقت کے مطابق مشاعرہ، ثقافتی پروگرام، فوٹو گرافی مقابلہ اور دیگر پروگرامات ہونگے ۔ روہتاس کی ضلع کلکٹر مسز ادیتا سنگھ نے عام لوگوں کیلئے ایک دستاویزی مقابلہ بھی منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے اور متذکرہ تمام مقابلوں کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائیگی، سبھی کمیٹی اپنی جانب سے منتخب ہونے والے کامیاب شرکاء کو انعامات دینے کا بھی انتظام کریگی، خصوصاً یہ کہ روہتاس ضلع کا یوم تاسیس مورخہ 10 نومبر کو نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائیگا جسکا ایک اہم میسیج بھی ہوگا ۔