زہریلی شراب پینے سے چارکی موت ، 11 بیمار

تاثیر  16  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ/سیوان ، 16 اکتوبر:بہار کے سیوان ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کیکوڑیا پنچایت اور گرد ونواح کے گاو?ں میں مشتبہ حالت میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔11 بیمارافراد کو مناسب علاج کے لیے صدر اسپتال سیوان اور پی ایم سی ایچ پٹنہ بھیجا گیا ہے۔ ان میں آٹھ افراد کا صدر اسپتال میں علاج جاری ہے۔
اس واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہنگامہ ہے۔ متوفی کے لواحقین کے مطابق زہریلی شراب پینے سے 12 سے زائد افرادکی موت ہوئی ہے۔ مہاراج گنج کے ایس ڈی ایم انیل کمار نیاس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر موت شراب پینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
متوفیوں میں کوڑیا ویشیا ٹولہ کے اروند سنگھ (40)، رامیندر سنگھ ( 30)، ماگھر پوکھرا کے سنتوش مہتو ( 35) اور منا کمار ( 32) ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کوڑیا ویشیا ٹولہ کیا روند سنگھ کی رات میں ہی لواحقین نے آخری رسومات ادا کر دی۔ دو لوگوں کیلاشوں کو پوسٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔