جیا شیٹی قتل کیس میں گینگسٹر چھوٹا راجن کو ملی ضمانت، عمر قید کی سزا بھی ملتوی

تاثیر  23  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 23 اکتو:بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کو ہوٹل مالک جیا شیٹی کے قتل کیس میں گینگسٹر راجندر سداشیو نکلجے عرف چھوٹا راجن کو ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی بامبے ہائی کورٹ نے اس معاملے میں بامبے سیشن کورٹ کی طرف سے دی گئی عمر قید کی سزا کو ملتوی کر دیا ہے۔