ایکسپریس -وے پر دیوریا -بہار جارہا سونا متھرا میں ضبط، جی ایس ٹی اور سیل ٹیکس اور دیگر ٹیمیں جانچ میں مصروف

تاثیر  21  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

متھرا، 22 اکتوبر: مانٹ تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس -وے پر جابرا ٹول پلازہ پرپولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات کو چیکنگ کے دوران ایک کار سے 12 کلو سے زیادہ سونا برآمد کیا۔ سونا بہار لے جایا جا رہا تھا جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات تریگون بسین نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ تہوار کے پیش نظر پولیس محکمہ آبکاری کے ساتھ مل کر یمنا ایکسپریس وے کے جبرا ٹول پلازہ پر چیکنگ مہم چلا رہی تھی۔ اس دوران نوئیڈا سے آنے والی ایک لگژری کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔ کار میں رکھے پیکٹ کو کھول کر چیک کیا گیا، تو اس میں سونا پایا گیا۔