تاثیر 26 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ساگر، 26 اکتوبر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں کٹنی-بینا ریلوے سیکشن کے تیسرے ٹریک پر ہفتہ کو کوئلے سے لدی ایک مال گاڑی کپلنگ ٹوٹنے سے دو حصوں میں بٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنگرولی سے مال گاڑی کوئلہ لے کر جھانسی جا رہی تھی۔ دریں اثنا یہ حادثہ ٹھاکر بابا ریلوے پھاٹک اور سمریری ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔