تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 22 اکتوبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی اور اسے ایل جی دفتر کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ سنہا نے وضاحت کی کہ یونین ٹیریٹری میں مقامی بلدیاتی انتخابات اْس وقت منعقد کیے جائیں گے جب او بی سی کمیشن اپنی رپورٹ پیش کرے گا، موسمی حالات موافق ہوں گے، اور ضروری سیکورٹی فورسز فراہم کی جائیں گی۔