تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم )
ایم پی دیویش چندر ٹھاکر مہاراشٹر حکومت کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس اجیت پاور پارٹی کے سرکردہ لیڈر بابا صدیقی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ معلوم ہو کہ بابا صدیقی اصل میں بہار کے گوپال گنج ضلع سے ہیں، تین بار باندرہ ایسٹ سے ممبر اسمبلی اور مہاراشٹر حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ ایم پی دیویش چند ٹھاکر کے ساتھ ان کے بہت قریبی تعلقات تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کے قتل کی خبر سنتے ہی ایم پی دیوش چند ٹھاکر فوراً ممبئی روانہ ہوگئے۔ ایم پی ٹھاکر بتاتے ہیں کہ بابا صدیقی اخلاق نواز شریف اور بہت ملنسار اور غریبوں کے مدد گار انسان تھے۔ ان کی مقبولیت عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بے پناہ تھی۔ بابا صدیقی کی افطار پارٹی بہت مشہور تھی کیونکہ اس افطار پارٹی میں فلم انڈسٹری کے تینوں خان بھائی سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان جیسی مشہور شخصیات کی شرکت ہوتی تھی۔ ابھی دو تین سال پہلے انہوں نے بہار میں افطار پارٹی دینے کی روایت شروع کی تھی جس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت بہار کے تمام اعلیٰ رہنما شریک ہوتے تھے۔ ایم پی دیویش چندر ٹھاکر نے ممبئی کے باندرہ میں واقع پالی ہل میں واقع بابا صدیقی کے رہائش گاہ پہنچ کر ان کے صاحبزادے اور کانگریس ممبر اسمبلی ذیشان صدیقی اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی ٹھاکر نے کہا کہ میں نے ایک ذاتی دوست کو کھو دیا ہے۔ جس کی تلافی مستقبل قریب میں نہیں ہو سکتی۔ ان کی ملنسار طبیعت، لوگوں کی مدد کرنے کا رجحان اور عام آدمی اور سب سے خاص ان کا رابطہ تھا۔ اور یہی وجہ تھی کہ بہار سے آنے کے بعد وہ مہاراشٹر کی سیاست میں اپنی مضبوط گرفت بنانے میں کامیاب رہے۔ معلوم ہو کہ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے تین لوگوں کی گرفتاری اب تک کر چوکی ہے