ڈیوٹی سے گھر لوٹ رہے ایک ہوم گارڈ کو موٹر سائیکل سوار مجرموں نے ماری گولی

تاثیر  ۲  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​مفصل تھانہ علاقہ کے سمردیہاں پٹرول پمپ کے پاس ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہے ایک ہوم گارڈ کو بائک سوار مجرموں نے آج کی گزری شب گولی مار دی جسکی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے، گاؤں والوں کی مدد سے انھیں صدر اسپتال سہسرام کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انکا علاج چل رہا ہے ۔ زخمی ہوم گارڈ راماشنکر رائے ہے جو کرگہر تھانہ علاقہ کے گاؤں لادوئی کے رہنے والے ہیں، انھوں نے بتایا کہ رجسٹری آفس سہسرام ​​میں تعینات ہیں، ڈیوٹی کے بعد بائک پر اپنے گاؤں جا رہے تھے، پٹرول پمپ پر بائک میں پیٹرول بھرانے کے بعد جیسے ہی پیٹرول پمپ سے باہر نکلے تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، گولی میری کمر کے درمیان لگی، فائرنگ کی آواز کے بعد موقع پر پہنچنے والے  انھیں اسے اسپتال لے گئے۔