تاثیر ۵ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،5اکتوبر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم 6 اکتوبر سے سوریہ کمار یادیو کی کپتانی میں بنگلہ دیش کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹیم انڈیا نے اپنی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت میں بڑے پیمانے پر پریکٹس کی جس کی ویڈیو بی سی سی آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔ان ویڈیوز میں ہندوستانی ٹیم کے بلے بازوں کو نیٹ پر بھرپور پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گیند باز بھی نیٹ میں خوب پسینہ بہا رہے ہیں۔ اس کے بعد فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ کی قیادت میں ٹیم انڈیا کے کپتان سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی تھرو اور کیچز کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پریکٹس سیشن میں ابھیشیک شرما اور رنکو سنگھ جیسے نوجوان دھماکہ خیز بلے بازوں نے بھی بھرپور پریکٹس کی۔ پہلی بار ٹیم میں شامل ہونے والے مینک یادو بھی تیز رفتاری سے بولنگ کرتے نظر آئے۔ ارشدیپ نے ان کا ساتھ دیا اور اس دوران بولنگ کوچ مورنے مورکل بھی تمام گیند بازوں کے ساتھ موجود تھے۔ اس 3 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا نے روہت شرما کی کپتانی میں بنگلہ دیش کیخلاف 2 میچوں کی ٹی ٹیوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔اب سوریہ کمار یادو کی ٹیم کے پاس اس ٹی 20 سیریز میں بھی کلین سویپ کرنے کا موقع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 6 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کے گوالیار کے شریمنت مادھوراؤ سندھیا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ اس سیریز کا میچ اسپورٹس 18 پر براہ راست نشر کیا جائے گا ،جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ جیو سنیما پر ہوگی۔

