بھارت نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھیجی

تاثیر  ۸  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کھٹمنڈو، 8 اکتوبر: نیپال میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بھارت سے امدادی سامان بھیجنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ امدادی سامان کی پہلی کھیپ ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے نیپال گنج ہوائی اڈے پر پہنچائی گئی۔
امدادی سامان کی پہلی کھیپ کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانے کے نمائندے کی موجودگی میں حکومت نیپال کو پہنچائی گئی ہے۔ پیر کو پہنچنے والا امدادی سامان ہندوستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سکریٹری نارائن سنگھ نے نیپال گنج ہوائی اڈے پر ضلع بانکے کے چیف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کھگیندر پرساد رجال کے حوالے کیا۔