ہندوستان ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے لیے تیار:سیتارمن

تاثیر  21  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نیویارک/نئی دہلی، 22 اکتوبر:مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے پیر کو کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ اس وقت ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ 2027 تک تیسری بڑی معیشت بن جائے گی۔ سیتا رمن نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں عالمی ترقی میں ہندوستان کی شراکت میں 200 بیسس پوائنٹس تک اضافہ متوقع ہے۔
منگل کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ’بھارت میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گول میز کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اپنے خطاب میں، وزیر خزانہ نے ہندوستان میں کاروباری اداروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کے میعارات کو بہتر بنانے اور ریگولیٹری اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کو نئی دہلی کی پالیسی کا سنگ بنیاد قرار دیا۔