تاثیر ۴ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تہران، 04 اکتوبر:ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایک مختصر تعطل کے بعد ملکی ہوائی اڈوں سے پروازیں دوبارہ بحال کردیں۔خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے، جو اسرائیل پر دوسرا براہ راست حملہ تھا۔ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزرلو نے پابندیوں کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے پروازیں بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ سازگار ماحول میں محفوظ پروازیں یقینی بنانے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایئر لائنز کو فلائٹ آپریشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

