ایران کو اسرائیلی حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے: برطانوی وزیرِ اعظم سٹارمر

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن،26اکتوبر:برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملوں کی لہر کا جواب نہیں دینا چاہیے اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔قبل ازیں ہفتے کے روز اسرائیل نے ایران میں فوجی مقامات پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ماہ اسرائیل پر تہران کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کر رہا ہے۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس حریفوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ میں یہ تازہ ترین حملہ ہے۔”میں واضح کہتا ہوں کہ اسرائیل کو ایرانی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ میں اتنا ہی واضح کہتا ہوں کہ ہمیں مزید علاقائی کشیدگی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتا ہوں۔ ایران کو جواب نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے یہ بات ساموا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں وہ دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شریک تھے۔