حزب اللہ کے ڈرون حملے روکنے کیلئے اسرائیل لیزر ایئر ڈیفنس کی تیاری میں سرگرم

تاثیر  29  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،29اکتوبر:اسرائیلی وزارت دفاع نے کو “آئرن بیم” کے نام سے معروف لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 530 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے “لیزر انٹرسیپشن سسٹمز کی خریداری کے دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسیع کرنے کے لیے تقریباً 2 بلین مالیت کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کیے ہیں”۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نظام فوج کو ڈرونز کو زیادہ مؤثر طریقے سے روکنے کی سہولت دے گا خاص طور پر وہ ڈرونز جو غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی طرف حزب اللہ نے داغنا شروع کیے ہیں۔