تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی( مظفر عالم )ضلع میں ایک چوکیدار نے خاکی وردی پر داغ لگا دیا جس کا ویڈیو وائرل بہت تیزی سے ہو رہا ہے۔ اس میں چوکیدار نے نہ صرف پروٹوکول کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ بلکہ وہ سٹیج پر چڑھ کر بار گرلز کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ بتھناہا تھانہ علاقہ کے یوگوانا کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں گزشتہ رات درگا پوجا کے موقع پر آرکسٹرا کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس میں بتھناہا پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والے چوکیدار پپو کمار کو وہاں سیکورٹی پر رکھا گیا تھا کو پر چوکیدار ڈیوٹی کی جگہ ڈانس کرنے لگے لیکن چوکیدار نے اپنا فرض ادا کرنے کے بجائے قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کرتے ہوئے مزے کرنا شروع کر دیا۔