جے ڈی یو کا مطلب ہے جہاں دارو ان لمٹیڈ :آر جے ڈی

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ24اکتوبر:شراب بندی قانون کے نفاذ کے باوجود بہار میں نہ تو شراب کی اسمگلنگ رک رہی ہے اور نہ ہی زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد رک رہی ہے۔ حال ہی میں سیوان ، چھپرہ اور گوپال گنج میں بھی کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کو لے کر راشٹریہ جنتا دل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور جنتا دل یونائیٹڈ کو گھیر ا ہے۔ آر جے ڈی نے اپنے سوشل میڈیا پر شراب کی بوتل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں دارو اور جے ڈی یو کے درمیان تعلق قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
آر جے ڈی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شراب کی بوتل کے بیچ میں جے ڈی یو کے انگریزی حروف رکھ کر اپنی پوری شکل دی ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے ،’’ جے۔ جہاں ، ڈی۔ دارو،یو۔ ان لمٹیڈ‘‘ اس کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ بہار میں شراب بندی کے باوجود ہر گھر میں دستیاب شراب اور زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار کون ؟ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یو کا نام آپشن میں ہے۔