بہارشریف(محمددانش) ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کےلئے خوشخبری یہ ہے کہ 5 اکتوبر 7 نومبر تک ضلع کے سبھی تھانوں میں روزگار میلےکا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ سکیوریٹی اینڈ انٹیلی جنس کمپنی کےذریعہ مذکورہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ جس میں ضلع کے کل 1020بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی جارہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ 19 سال سےلیکر 40سال کی عمر تک کے لوگ اس میں حصہ لےسکتےہیں۔ تعلیمی لیاقت میٹرک پاس ہونا لازمی ہے۔جو لوگ منتخب ہونگے انہیں 15500،سے 27000تک کی تنخواہ کے علاوہ مختلف طرح کے سہولیات فراہم کئے جائیں گے۔ بہر حال مذکورہ کیمپ کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کو امید کی کرن نظر آنےلگی ہے۔