تاثیر ۲ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 02 اکتوبر: مہالیہ کے دن بدھ کو کولکاتہ میں جونیئر ڈاکٹروں نے ایک میگا ریلی شروع کی ہے جس میں ایک بار پھر انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل ایونیو پر مارچ کرتے ہوئے مظاہرین نے مرکزی حکومت کی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی پر سوال اٹھائے اور پوچھا کہ ہمیں اور کتنے دن چاہئیں؟ جواب دو، سی بی آئی!اس مارچ میں آٹھ سال سے لے کر اسی سال کی عمر کے لوگوں نے شرکت کی۔ جونیئر ڈاکٹروں کی قیادت میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک تمام لوگوں نے ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور نعرے بلند کر رہے تھے۔ خاص طور پر آر جی کار میڈیکل کالج کی متاثرہ کو انصاف کی مانگ کے ساتھ ریاست بھر میں پھیلے خوف کے ماحول پر بھی احتجاج کیا جارہا تھا۔مظاہرین نے انسانی زنجیر بنائی اور ایم جی روڈ سے ہوتے ہوئے سینٹرل ایونیو تک مارچ کیا۔