جونیئر ڈاکٹرز ایک بار پھر حکومت کے خلاف ریلی نکالیں گے

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 27 اکتوبر: مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹروں نے ایک بار پھر آر جی کر میڈیکل کالج کی لیڈی ڈاکٹر کو انصاف دلانے کے لیے 30 اکتوبر کو سی بی ا?ئی کے دفتر تک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتے کی دیر رات منعقدہ ایک کانفرنس کے بعد لیا گیا، جس میں ریاست کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں کے ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور بنگالی تفریحی صنعت کے فنکاروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے بعد ڈاکٹروں نے کینڈل مارچ نکالا۔ تحریک کی قیادت کر رہے انیکیت مہتو نے کہا کہ 30 اکتوبر کو سی بی آئی دفتر کے باہر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔