تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 23 اکتوبر: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کا اگلا چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس آفریدی کے نام کی منظوری دی گئی۔
اے آر وائی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی ان کی جگہ لیں گے۔ وہ سنیارٹی آرڈر میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ملک کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا ہے۔