تاثیر ۲ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 اکتوبر: وزارت ثقافت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو حاصل کردہ یادگاروں کی ای نیلامی کی آخری تاریخ 2 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر کر دی ہے۔ یہ نیلامی ہندوستان کے بھرپور ثقافتی، روحانی اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔
بدھ کو، وزارت نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ویب سائٹ: https://pmmementos.gov.in/ کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں اور نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو موصول ہونے والے تحائف کی نمائش اور ای نیلامی ان کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منعقد کی گئی تھی جس کی آخری تاریخ اب بڑھا کر 31 اکتوبر کر دی گئی ہے۔اس ای نیلامی میں روایتی آرٹ کا ایک منفرد مجموعہ ہے جس میں پینٹنگز، شاندار مجسمے، دیسی دستکاری، دلکش لوک اور قبائلی نوادرات شامل ہیں۔ ان میں روایتی لباس، شال، ٹوپیاں اور رسمی تلواریں بھی شامل ہیں۔ نیلامی کی ایک اہم خصوصیت پیرا اولمپکس 2024 کے ایتھلیٹس کی اشیاء ہیں۔ اس نیلامی سے جمع ہونے والی رقم نمامی گنگے پروجیکٹ کو دی جائے گی۔