تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 10 اکتوبر:: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز ممتاز صنعتکار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں، ایل جی سنہا نے لکھا کہ رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔ وہ بلاشبہ حالیہ دور کے سب سے بااثر صنعتکاروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے بھارتی معیشت، تجارت اور صنعت پر گہرا نقش چھوڑا۔ میری دلی تعزیت ان کے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔