موسلادھار بارش سے زندگی اور ٹریفک متاثر

تاثیر  16  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 16 اکتوبر: تمل ناڈو کے کئی حصوں میں انتہائی تیز بارش کی وجہ سے سڑکیں اور رہائشی کالونیاں زیر آب آگئیں۔ چنئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بدھ کے روز خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی کے کئی علاقے گھٹنوں تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کافی متاثر ہو رہی ہے۔