تاثیر 26 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 26 اکتوبر:بابا صدیقی قتل کیس میں ممبئی پولیس نے ایک اور ملزم سوجیت سشیل سنگھ (32) کو پنجاب کے لدھیانہ سے گرفتار کیا ہے۔ سوجیت سشیل سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے اس معاملے میں مطلوب ملزم ذیشان اختر کو دو گرفتار ملزمان سے ملوایا تھا۔ اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ممبئی پولیس ملزم کو پنجاب سے ممبئی لا رہی ہے۔
کیس کی تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے ہفتے کے روز بتایا کہ ملزم سوجیت سنگھ اس معاملے میں مطلوب ملزم ذیشان اختر سے رابطے میں تھا اور اس گروہ کا حصہ تھا جس نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔