دہلی حکومت کچی کالونیوں میں بجلی کے کنکشن پر جھوٹے دعوے کر رہی ہے: وریندر سچدیوا

تاثیر  16  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے اس اعلان کو جھوٹا قرار دیا ہے کہ کچی کالونیوں میں بجلی کے کنکشن پر اب این او سی نہیں دیا جائے گا، وریندر سچدیوا نے ٹویٹر پر کہا کہ آتشی مارلینا، اروند کیجریوال کی طرح ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) جھوٹ بولنے کی مشین ہے، وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا کی طرف سے دی گئی پریس کانفرنس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ لوگ سیاست کے گندے کھیل کے ماہر ہیں۔ کچی کالونیوں میں جہاں بجلی کا کنکشن نہیں دیا جا رہا تھا، وہ گھناؤنا کھیل آپ نے اس وقت شروع کیا جب وہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے بجلی کے وزیر تھے۔ سچدیوا نے کہاکہ ہمارے ممبران اسمبلی نے لوک سبھا انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں گے۔ اور اسی وجہ سے، لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت سے درخواست کرکے پابندی ہٹا دی گئی، جس کے لیے براڑی میں کچی کالونیوں کے مکینوں نے بھی 6 اکتوبر کو وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔ وریندر سچدیوا نے کہا کہ آتشی مارلینا، وہاں جھوٹ بولنے اور کام کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔