تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بیروت،22اکتوبر:لبنان پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی روشنی میں تل ابیب میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ یہ آواز لبنان سے داغے گئے دو میزائلوں کے ساحلی شہر کے ساحل پر پھٹنے کی تھی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تل ابیب کے وسیع تر علاقے کی جانب میزائل داغے جانے کا بتایا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا کہ ایک میزائل لبنان کی سرزمین سے داغے جانے کا پتہ چلا اور وہ ملک کے وسط میں ایک کھلے علاقے میں جا گرا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے بحیرہ روم میں پانچ ڈرونز کو اسرائیل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا۔

